اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامی تحریک پاکستان کے علاوہ گلگت بلتستان کی تمام جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکازنوٹس جاری

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے علاوہ گلگت بلتستان کی تمام جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکازنوٹس جاری۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس کے مطابق سیاسی جماعتوں کے صوبائی قائدین کو 20 دسمبر کو ذاتی طور پر الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی الیکشن کمیشن نے اسلامی تحریک کے علاوہ جی بی کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکامی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،ایڈیشنل آئی جی KPK محمد علی بابا خیل

جس کے مطابق ان جماعتوں کو 14 دنوں کے اندر اندر اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا تھا، تاکہ مذکورہ ایکٹ کے تحت مالی گوشوارے جمع کروانے پر صوبائی اسمبلی یا لوکل گورنمنٹ کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انتخابی نشان حاصل کرنے کے اہل ہونگے بصورت دیگر یہ جماعتیں انتخابی نشانات حاصل کرنے سے محروم رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button