اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،ایڈیشنل آئی جی KPK محمد علی بابا خیل

محمد علی بابا خیل کا کہنا تھا ہم نے عسکریت پسندوں کی تشکیل دیکھی اور ان کا بندوبست کیا، ہم نے دیکھا کہ ٹی ٹی پی کی ازسرنو تشکیل کی گئی

شیعیت نیوز:  ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا محمد علی بابا خیل کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ خیبر پختونخوا میں امن و سکیورٹی کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی جی کے پی محمد علی بابا خیل کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 115 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں، پولیس پر حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردی کی حالیہ لہر دیکھنے میں آئی ہے، ہمیں قومی سلامتی کے تناظر میں 18ویں ترمیم پر دوبارہ سوچنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تیس سال سے لاکھوں افغانی پاکستانی وسائل پر بوجھ ہیں لیکن پھر بھی ہم نے اُف تک نہیں کی،علامہ احمد اقبال رضوی

محمد علی بابا خیل کا کہنا تھا ہم نے عسکریت پسندوں کی تشکیل دیکھی اور ان کا بندوبست کیا، ہم نے دیکھا کہ ٹی ٹی پی کی ازسرنو تشکیل کی گئی، ٹی ٹی پی اپنا افغان طالبان سے موازنہ کراتی ہے جو غلط ہے، لیکن طالبان اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ اے آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے قابض فوجوں کے خلاف لڑائی کی، مگر پاکستان میں ایک حکومت ہے، پاکستان قوم پر مبنی ریاست کا خواہشمند ہے، پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ایسے عناصر کے حمایتیوں کو قابو کرنا ہے۔ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ امریکا افغانستان میں 7 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑ گیا ہے، دہشتگردی کی حالیہ وارداتوں میں وہی جدید سامان استعمال کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button