تیس سال سے لاکھوں افغانی پاکستانی وسائل پر بوجھ ہیں لیکن پھر بھی ہم نے اُف تک نہیں کی،علامہ احمد اقبال رضوی

12 دسمبر, 2022 16:54

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سرحد پار افغانستان سے افغان بارڈر فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس سے زیادہ احسان فراموشی کیا ہوگی کہ اقوام عالم میں افغانستان کا مقدمہ لڑنے والے پاکستان پر افغانستان سے ہی حملے کیے جارہے ہیں۔ تیس سال سے لاکھوں افغانی پاکستانی وسائل پر بوجھ ہیں لیکن پھر بھی ہم نے اُف تک نہیں کی لہٰذا پاکستانی سکیورٹی فورسز کو آئندہ ایسی صورتحال میں منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اغواء برائے تاوان کے بعد مغویوں پر تشدد ، جنسی زیادتی اور اس زیادتی کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا،علامہ مقصود ڈومکی

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہر پاکستانی کا لہو قیمتی ہے، اگر کوئی احسان فراموشی کی انتہا کو پہنچ چکا ہے تو اُس کو نیچے لانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے شہدا کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت افغانستان سے حملوں کے اِس تسلسل کو روکنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرے گی اِس کے ساتھ ساتھ افغان حکام کی غیرسنجیدگی پر بھی اپنی سوچ اور حکمت عملی میں واضح تبدیلی لائے گی۔

 

9:24 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top