مرکزی تنظیم عزاداری کے وفد کی نومنتخب سینیٹر سید وقارمہدی کو مبارکباد

12 دسمبر, 2022 15:17

شیعیت نیوز: مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد نےپاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ہونے والے سینیٹر وقار مہدی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور سینیٹر بنے پر مبارک باد دی اور پھولوں کے تحائف پیش کئے۔ سینیٹر وقار مہدی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان محرم الحرام کے علاوہ بھی عام دنوں میں بھی لوگوں کو اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیس سال سے لاکھوں افغانی پاکستانی وسائل پر بوجھ ہیں لیکن پھر بھی ہم نے اُف تک نہیں کی،علامہ احمد اقبال رضوی

ایس ایم نقی نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی کہ آپ بلامقابلہ سینئر منتخب ہوئے۔ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد میں علامہ نقی نقوی، اکبر نقی، محمد وصی، جنرل سیکریٹری عباس حیدر، تنظیم سازی نائب صدر انجم مرزا، فناس سیکریٹری حیدر حسنین، آفس سیکریٹری تنویر حیدر، نشرواشاعت سیکریٹری یاسر حسین موسیٰ، میڈیکل کمیٹی کے سید یاسر ترمذی، ہنی مرزا، علی زیدی، کاظم کربلائی، ایڈوائزری کمیٹی کے شبیہ حیدر، سپریم کونسل کے جواد حسین سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

7:19 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top