ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی ایم ڈبلیوایم اور ایس یو سی کے رہنماؤں سے ملاقات
شیعیت نیوز: ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان محمد شعیب نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء سیداسد علی زیدی، مولانا غضنفر نقوی، سید انصار زیدی، مولانا کاظم سمیت دیگر شریک تھے جبکہ سیکرٹری ڈی آر سی حاجی عبدالحلیم قصوریہ اور ڈی ایس پی سٹی و کینٹ اقبال خان بلوچ بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے۔
اس ملاقات میں اہل تشیع رہنمائوں نے اپنے مسائل سے ڈی پی او محمد شعیب کو آگاہ کیا، جس پر ڈی پی او نے پولیس کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لئے تمام مکاتب فکر کو ملکر کام کرنا ہوگا، ضلع میں قائم امن کی فضاء کو ہر صورت برقرار رکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دروازے تمام شہریوں کےلئے کھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مزار امام زادہ عبداللہ شاہ غازیؑ پر مجلس وماتم کے جرم میں گرفتار 8 عزادار تین ماہ بعد بھی آزاد نہ ہوسکے
اس موقع پر تمام شیعہ رہنمائوں نے دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب اور انکی پوری ٹیم کو جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے اور انہیں بھگانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کوٹلی امام حسینؑ آمد پر ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کا شکریہ ادا کیا۔







