کربلائے معلیٰ میں حرم مولاابوالفضل العباسؑ کے نزدیک ہوٹل میں خطرناک آتشزدگی

08 دسمبر, 2022 16:38

شیعیت نیوز: عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں حرم مولا ابوالفضل العباس علمدار ؑ کے قریب ہوٹل میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

کسی قسم کے جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں تاہم تمام مومنین سے زائرین کرام کی خیر و عافیت کیلئے دعاؤں کی التماس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر امریکی اتحادی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

اس وقت تمام مقامات مقدسہ پر ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کا شدید رش ہے۔

ذرائع کے مطابق فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف رہے، آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل بدستور جاری ہے۔

10:31 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top