اہم ترین خبریںسعودی عرب

چینی صدر امریکی اتحادی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر صدر شی جن پنگ کا استقبال ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر نے کیا۔ 

شیعیت نیوز: چینی صدر امریکی اتحادی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے،جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر بدھ کی شام ریاض پہنچ گئے ہیں۔ یہ چینی صدر کا چھ سال بعد سعودی عرب کا دورہ ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق چینی صدر کو اس دورے کی دعوت شاہ سلمان نے دی تھی۔

شی جن پنگ اس تین روزہ سرکاری دورے میں ریاض میں منعقد ہونے والے سعودی چینی سرمایہ کاری سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس سات دسمبر سے نو دسمبر تک جاری رہے گی۔ شاہ سلمان کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگئی، مارشل لاء کبھی نہیں لگے گا،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی

ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر صدر شی جن پنگ کا استقبال ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر نے کیا۔

چینی صدر کے دورے کے دوران ’ریاض کانفرنس برائے چینی خلیجی تعاون و ترقیات‘ کا انعقاد ہو گا جس میں خلیجی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں خلیج تعاون کونسل اور عرب ممالک کے چین کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کو دنیا بھر بالخصوص مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی سمجھا جاتا ہے لیکن چینی صدر کا یہ حالیہ دورہ سعودی اتحادی ترجیحات کی تبدیلی کی جانب مثبت اشارہ ظاہر ہورہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button