اہم ترین خبریںدنیا

امریکہ، سینیٹر ٹیڈ کروز کے گھر سے 14 سالہ لڑکی زخمی حالت میں اسپتال منتقل

رپورٹس کے مطابق منگل کی شب امریکی شہر ہیوسٹن میں سینیٹر ٹیڈ کروز کے گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر پولیس پہنچی تو ایک نوعمر لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا

شیعیت نیوز: امریکہ، سینیٹر ٹیڈ کروز کے گھر سے 14 سالہ لڑکی زخمی حالت میں اسپتال منتقل۔امریکی شہر ہوسٹن میں سینیٹر ٹیڈ کروز کے گھر 14 سالہ لڑکی نے خود کو چھری سے مار کر زخمی کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق منگل کی شب امریکی شہر ہیوسٹن میں سینیٹر ٹیڈ کروز کے گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر پولیس پہنچی تو ایک نوعمر لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگئی، مارشل لاء کبھی نہیں لگے گا،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے چھری سے اپنا ہاتھ کاٹ لیا اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹر کی 2 بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 14 اور 11 سال ہیں تاہم پولیس نے زخمی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ سینیٹر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ خاندانی مسئلہ ہے اور ان کی بیٹی بالکل بھی ٹھیک ہے اور واقعے میں زیادہ زخم نہیں آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button