پاکستانی ادکارہ نے ایران میں اسلامی حجاب کے خلاف جاری تحریک سے متعلق دبنگ اعلان کردیا
اداکارہ نے مزید کہا کہ حجاب کوئی بری چیز نہیں ہے برائے مہربانی اس کو بدنام کرنا بند کریں۔

شیعیت نیوز: پاکستانی اداکارہ سحرش شنواری جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ سے ہیں نے انقلاب اسلامی کی حمایت میں ٹویٹ کردیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ پورے اسلامی حجاب کے ساتھ ایران جائے گی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ حجاب کوئی بری چیز نہیں ہے
برائے مہربانی اس کو بدنام کرنا بند کریں۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ہمارے کچھ میٹھے اور کٹھے لنڈے کے لبرل حجاب کے ایشو پر ایران کی مخالفت کر رہے ہیں۔مذہبی عقیدت رکھنے والے افراد میں اس بیان کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل لڑکی کیساتھ فحش حرکات کرنے والا جمعیت علمائے اسلام (ف) کا رہنماگرفتار، ساتھی فرار
ایک طرف سستے لبرلز اور لنڈے کے برگرز ایران میں امریکااور اسرائیل کی پشت پناہی میں اسلامی حجاب کے خلاف جاری تحریک کی حمایت میں زمین آسمان ایک کیئے ہوئے ہیں دوسری جانب شوبز انڈسٹری سے ہی تعلق رکھنے والی ایک اداکارہ کا اسلامی حجاب کی حمایت میں یہ بیان ان نام نہاد مسلمان صحافیوں اور سیاستدانوں کے منہ پر تماچہ ہے۔