اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل لڑکی کیساتھ فحش حرکات کرنے والا جمعیت علمائے اسلام (ف) کا رہنماگرفتار، ساتھی فرار

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی یا ان کے ساتھیوںکی جانب سے فحاشی و غل غپاڑے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل مولانا کے قریبی ساتھی کے مدرسے کے طالب علم نے ان کی جانب سے مسلسل جنسی زیادتیوں سے تنگ آکر مدرے میں ہونے والی جنسی زیادتیوں پر مشتمل کئی شرمناک ویڈیوز وائرل کردی تھیں۔

شیعیت نیوز: سوشل میڈیا پر وائرل فحش مجرے کی ویڈیو میں موجود جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ کا مقامی رہنما قاری محمد منیر گرفتار،مقدمہ درج کرلیا گیا،دیگر مفرورساتھیوں کی تلاش میں چھاپے جاری۔

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں خاتون کے ساتھ بند کمرے میں غل غپاڑہ کرنے والےجمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کے ذمہ دار اور امام جامع مسجد نوری مولوی منیر اور ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ،قاری محمد منیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر عیاش ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جج نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو قتل کےاہم مقدمے میں کلین چٹ دےدی

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جامع مسجد نوری کے پیش امام اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ کے مقامی رہنما قاری منیر اور اس کے ساتھیوں کو ایک لڑکی کے ساتھ بوس وکنار اور فحش حرکات کرتے دیکھاجاسکتا ہے کے خلاف ڈی پی او کے نوٹس لینے پر تھانہ ملیسی پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی یا ان کے ساتھیوںکی جانب سے فحاشی و غل غپاڑے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل مولانا کے قریبی ساتھی کے مدرسے کے طالب علم نے ان کی جانب سے مسلسل جنسی زیادتیوں سے تنگ آکر مدرے میں ہونے والی جنسی زیادتیوں پر مشتمل کئی شرمناک ویڈیوز وائرل کردی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button