اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم قائدین نے امام جمعہ کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

ہم اس غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور علامہ حسنین وجدانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس اور وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کو سیکورٹی اداروں کی جانب سے بلا ثبوت و وارنٹ کے سر عام اغوا کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو ثبوت کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہئے تھا ۔ ہم اس غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور علامہ حسنین وجدانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل لڑکی کیساتھ فحش حرکات کرنے والا جمعیت علمائے اسلام (ف) کا رہنماگرفتار، ساتھی فرار

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی اداروں کا کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کو بغیر ثبوت کے اغوا کرنا بلا جواز اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جو کہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں، ہم اس غیر قانونی و غیر آئینی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اگر ملک میں جنگل کا قانون نافذ کرنا ہے تو پھر یہ آئین اور عدالتیں کس کام کے لیے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ حسنین وجدانی کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button