اہم ترین خبریںپاکستان

شیعیت نیوزٹیم کےشہید ساتھی عدیل عباس زیدی کی والدہ محترمہ دنیائےفانی سے کوچ کرگئیں

ادارہ مرحومہ کے انتقال پر غم ذدہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا گو ہے ۔

شیعیت نیوز: انتہائی افسوس کے ساتھ خبر دی جاتی ہے کہ شیعیت نیوزٹیم کےشہید ساتھی عدیل عباس زیدی کی والدہ محترمہ دنیائےفانی سے کوچ کرگئیں ہیں۔ ادارہ مرحومہ کے انتقال پر غم ذدہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا گو ہے ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج 8 دسمبر بروز جمعرات امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین قبرستان وادی حسینؑ میں عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہید راہ ولایت ،شہید عدیل عباس زیدی کو بچھڑے 8برس بیت گئے ۔ شہید عدیل عباس کو 16 رمضان المبارک 2014 کو لیاقت آباد میں سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل لڑکی کیساتھ فحش حرکات کرنے والا جمعیت علمائے اسلام (ف) کا رہنماگرفتار، ساتھی فرار

عدیل عباس زیدی کو اس وقت شہید کیاگیا تھاجب وہ حالت روزہ میں لیاقت آباد میں اپنے گھر ہی کہ نزدیک موجود اپنی دکان پر حصول روزگار میں مصروف تھے ۔

شہید عدیل انتہائی دیندار، ملنسار،قومی درد رکھنے والے فعال تنظیمی شخص تھے، وہ زمانہ طالب علمی میں آئی ایس او سے بھی وابستہ رہے ، عدیل عباس زیدی کو اس زمانے میں شہید کیا گیا جب شہر قائد میں سعودی نواز تکفیری وہابی دہشت گرد بے لگام تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button