اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم رہنما اوروزیر زراعت کاظم میثم کا سندوس کا دورہ، حفاظتی بند کی تعمیر کا جائزہ لیا

وزیر زراعت نے کہا کہ متاثرین کی قائم کردہ کمیٹی جائے وقوعہ کا دورہ تسلسل کے ساتھ کرنے کے علاوہ محکمہ کے ساتھ فالو اپ میٹنگ جاری رکھیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اوروزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم اور وزیر تعمیرات عامہ وزیر محمد سلیم نے چیف انجینئر ورکس بلتستان ریجن، ایکسئین پی ایچ ای، اور محکمہ کے دیگر آفیسران اور سندس کے عمائدین و سرکردگان کے ہمراہ سندس دریائی حفاظتی بند کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عوامی تحفظات بھی دور کیے۔

انہوں نے محکمہ کے حکام کو حفاظتی بند کی بروقت اور معیاری تعمیر کے حوالے سے ہدایات دیں کہ کام کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ اور مقامی عمائدین کی کمیٹی کی زیر نگرانی کام جاری رہنا چاہیے۔ صوبائی حکومت نے اس حفاظتی بند کے لیے پانچ کروڑ کی رقم مختص کی ہے۔ ضرورت پڑنے پر مزید فنڈز کی فراہمی کے لیے کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل لڑکی کیساتھ فحش حرکات کرنے والا جمعیت علمائے اسلام (ف) کا رہنماگرفتار، ساتھی فرار

وزیر زراعت نے کہا کہ متاثرین کی قائم کردہ کمیٹی جائے وقوعہ کا دورہ تسلسل کے ساتھ کرنے کے علاوہ محکمہ کے ساتھ فالو اپ میٹنگ جاری رکھیں۔ عمائدین سندس نے وزیر زراعت اور وزیر تعمیرات عامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دریائی کٹاو گزشتہ بارہ برسوں سے جاری ہے لیکن موجودہ حلقے کے نمائندہ وزیر تعمیرات عامہ اور وزیراعلیٰ کی کاوشوںسے ایک خطیر رقم مختص کی گئی جس پر انکے مشکور ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button