شیعہ علماء کونسل کوہاٹ اور ہنگو کے عہدیداران کی علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی سے ملاقات
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ساتھ شیعہ علماءکونسل ضلع ہنگو اور کوہاٹ کے تنظیمی عہدے داروں اور کارکنوں نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقہ میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، ایام فاطمیہ کی مجالس کے دوران علامہ حسنین وجدانی کی گرفتاری ٹیسٹ کیس قرار
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تنظیمی عمل کو مزید بہتر اور اچھے انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے مشورے اور ہدایات دیں اور تنظیمی عمل کو علاقے میں مربوط اور منظم بنانے پر زور دیا۔ شیعہ علماء کوہاٹ اور ہنگو کے اراکین کی جانب سے مختلف تنظمی و قومی امور اور قومی لائحہ عمل کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے، جن کے بارے میں مرکزی سیکرٹری جنرل نے تفصیل سے رہنمائی کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری بھی موجود تھے۔







