اہم ترین خبریںمشرق وسطی

قبلہ اوّل کے غاصب اوربے گناہ فلسطینی مسلمانوں کی قاتل ناجائز ریاست اسرائیل کےصدرکا ابوظہبی کے مسلم حکمرانوں کی جانب سے پرتپاک استقبال

اس سے قبل صیہونی صدر پندرہ مئی کو امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن‌ زاید آل نہیان کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرچکے ہیں۔

شیعیت نیوز: قبلہ اوّل کے غاصب اور لاکھوں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کی قاتل ناجائز ریاست اسرائیل کےصدرمتحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ ابو ظہبی پہنچ گئے جہاں یو اے ای کے وزیر خارجہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر’’اسحاق ہرتزو‘‘ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے ان کا استقبال کیا۔ طے یہ تھا کہ اسحاق ہرتزوگ امارات میں جاری فضائی کانفرنس میں شریک ہوں گے اور تقریر کریں گے۔ اسرائیلی صدر قطر کے دورے پر گئے ہوئے امارات کے صدر محمد بن زاید سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قائدِ شیعیان افریقہ شیخ ابراہیم زکزکی کا دورہ عراق، حرم امام حسینؑ پر حاضری

اس سے قبل صیہونی صدر پندرہ مئی کو امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن‌ زاید آل نہیان کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات وہ پہلا مسلمان ملک ہے جس نے لاکھوں فلسطینیوں اور امت مسلمہ کا سودا کرتے ہوئے بزنس اور مال کی خاطر ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button