اہم ترین خبریںعراق

قائدِ شیعیان افریقہ شیخ ابراہیم زکزکی کا دورہ عراق، حرم امام حسینؑ پر حاضری

شیخ زکزکی سے علماء کرام نے ملاقاتیں کیں اور ان کی صحت اور نائیجیریا کے مومنین کے حالات کے بارے میں دریافت کیا۔

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ اور قائدِ شیعیان افریقہ شیخ ابراہیم زکزکی کی کربلا معلی میں حاضری۔ روضۃ امام حسین ؑ و مولا عباس ؑ پر سلام پیش کیا۔

شیخ زکزکی سے علماء کرام نے ملاقاتیں کیں اور ان کی صحت اور نائیجیریا کے مومنین کے حالات کے بارے میں دریافت کیا۔

شیخ ابراہیم زکزکی راہ امام حسینؑ پر چلنے کی پاداش میں اپنے بیٹوں کا نذرانہ بارگاہ مولا حسینؑ میں پیش کرچکے ہیں جبکہ خود اور ان کی اہلیہ کئی برس بے گناہ پابند سلاسل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب کے خلاف جاری تحریک کے خاتمے کیلئےہینڈلرز کی جانب سے4ایران کو شرائط ماننےکی پیشکش

یہی وہ پیروکاران امام حسینؑ ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ’’کچھ لوگ کربلا کی زیارت کو جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کی زیارت کربلا کرتی ہے ‘‘

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مال کی پرستش نہیں کی، غربت ہونے کے باوجود اُن کے پاس جو بھی تھا یعنی اولاد، جان، وقت۔۔۔خلوص دل سے امام حسینؑ کی بارگاہ میں پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button