اہم ترین خبریںپاکستان

دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت، مولانا فضل الرحمٰن کے مدرسے میں مولویوں کی فحش مجرےکی ویڈیو لیک

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن جوکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کو اخلاقیات کے درس دیتے نہیں تھکتے ان کے اپنے مدرسے میں ان کے اپنے پیروکار کس قسم کی گھٹیا اور نازیبا حرکتوں میں ملوث نظر آرہے ہیں۔

شیعیت نیوز: دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت، مولانا فضل الرحمٰن کے مدرسے میں اساتذہ کے فحش مجرےکی ویڈیو لیک، انتہائی گھٹیا اور نازیبا حرکتیں واضح دیکھی جاسکتی ہیں۔ عمران خان کے جلسے کو مجراکہنے والے اور پاکستانی ماؤں بہنوں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے والے مولانا فضل الرحمٰن کے اپنے مریدوں کا گھٹیا چہرا منظر عام پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر انتظام ایک مدرسے کے منتظم باریش مولوی ایک دوشیزہ کے ساتھ انتہائی نازیبااور گھٹیا انداز میں مجرے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب کی مخالفت ،یہ ایران کے نظام سے نہیں اللہ، رسول ص اور قرآن سے جنگ ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

مذکورہ ویڈیو میں ایسے ایسے مناظر موجود ہیں جو کہ کسی بھی شریف انسان کے لئے دیکھنا انتہائی مشکل ہے ، واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن جوکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کو اخلاقیات کے درس دیتے نہیں تھکتے ان کے اپنے مدرسے میں ان کے اپنے پیروکار کس قسم کی گھٹیا اور نازیبا حرکتوں میں ملوث نظر آرہے ہیں۔

پاکستان کی غیرت مند اور پاکیزہ خواتین کے خلاف اپنی گھٹیا، گری ہوئی اور پست زبان استعمال کرنے والے مولانا فضل الرحمٰن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔ یہ کوئی پہلا واقعا نہیں جس میں کے یوآئی کے مدرسے یا مسجد میں اس طرح کی غیر اخلاقی حرکت سامنے آئی ہو اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھیوں کی بچوں اور بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی اور جنسی زیادتی پر مبنی خبریں اخبارات اور میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور مولانا فضل الرحمٰن کے پیروکار کی فحش ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button