اہم ترین خبریںپاکستان

حجاب کی مخالفت ،یہ ایران کے نظام سے نہیں اللہ، رسول ص اور قرآن سے جنگ ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

حجاب قرآن و سنت میں عورت پر فرض کیا گیا ہے اسی لئے یہ ایران کے قانون کا حصہ ہے۔اس لحاظ سے حجاب حق اللہ ہے جسے ختم کرنا انسان کے اختیار میں نہیں ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران میں اسلامی نظام عملی طور پر نافذ ہے اور وہاں موجود قوانین قرآن اور سنت سے اخذ شدہ ہیں۔ حجاب قرآن و سنت میں عورت پر فرض کیا گیا ہے اسی لئے یہ ایران کے قانون کا حصہ ہے۔اس لحاظ سے حجاب حق اللہ ہے جسے ختم کرنا انسان کے اختیار میں نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور،ذاکر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی قتل کیس میں قاتل کی ضمانت پر سماعت 8 دسمبر تک ملتوی

انہوں نے مزید کہا کہ تعجب ہے ان مسلمان صحافیوں اور دانشوروں پر جو ایران میں پردہ کے خلاف استعماری تحریک کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں کہ اس وقت ایران میں پردہ نہ کرنا مزاحمت کی علامت ہے ، یہ ایران کے نظام سے نہیں اللہ، رسول ص اور قرآن سے جنگ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button