اہم ترین خبریںپاکستان

استاد العلماء علامہ شیخ جواد حسین کی برسی کے موقع پر مدرسہ العسکریہ ہنگو میں اجتماع کا انعقاد

مجلس علمائے شیعہ کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ حمید امامی، علامہ سید قیصر الحسینی و دیگر بھی شریک تھے

شیعیت نیوز: استاد العلماء علامہ شیخ جواد حسین کی برسی کے موقع پر مدرسہ العسکریہ ہنگو میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ خورشید انور جوادی، مجلس علمائے شیعہ کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ حمید امامی، علامہ سید قیصر الحسینی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایس یو سی زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطھری اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے وفدکی محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی ؒ کے مرقد پر حاضری

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علامہ شیخ جواد حسین کی مذہبی خدمات اور ملکی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ آخر میں علامہ شبیر حسن میثمی اور دیگر علماء نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button