اہم ترین خبریںپاکستان

ساجد علی بیگ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہوگئے

انجمن کی صدارت کیلئے تین امیدوار مدمقابل تھے۔

شیعیت نیوز: ساجد علی بیگ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہو گئے۔ ضلع گلگت، نگر، ہنزہ، غذر، ضلع استور سمیت انجمن بلتستانیہ کی مجلس عاملہ کے اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ انجمن امامیہ کے صدر کیلئے الیکشن کا انعقاد گلگت میں ہوا۔ انجمن کی صدارت کیلئے تین امیدوار مدمقابل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کا 34 واں سالانہ تعمیرِ وطن ڈویژنل کنونشن اختتام پذیر

اکثریتی رائے سے منتخب ہونے والے نومنتخب صدر کا اعلان قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے مجلس عاملہ کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کے اختتام پر کیا۔ ساجد علی بیگ کا تعلق محلہ حیدرپورہ ڈومیال گلگت سے ہے۔ وہ اعلی تعلیم یافتہ اور ملکی و غیر ملکی این،جی اوز میں کام کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button