اہم ترین خبریںپاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کا 34 واں سالانہ تعمیرِ وطن ڈویژنل کنونشن اختتام پذیر

کنونشن میں تعلیمی، تنظیمی اور حالات حاضرہ کے حوالے سے سابق ڈویژنل صدر علی عمران ملہی، سابق مرکزی صدر اطہر عمران طاہر، ادارہ تربیت المہدیؑ کے مسئول مولانا اسد عباس نقوی اور سابق ڈویژنل صدر سرفراز حسین گورائیہ نے خطاب کیا۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کا 34 واں سالانہ تعمیرِ وطن ڈویژنل کنونشن فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ امام بارگاہ بوستان زہراؑ فیصل آباد میں منعقد ہونیوالے سالانہ ڈویژنل کنونشن کا آغاز یاد شہدا کے عنوان سے نشست سے ہوا۔ نشست کا آغاز اسکاوٹ سلامی سے ہوا۔ نشست سے علامہ غلام شبیر بخاری علامہ مہدی حسن کاظمی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں 10 فلسطینیوں کو قتل کر دیا، جوزف بورل

دستہ امامیہ چنیوٹ نے نوحۃ خوانی کی اور نشست کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔ کنونشن میں تعلیمی، تنظیمی اور حالات حاضرہ کے حوالے سے سابق ڈویژنل صدر علی عمران ملہی، سابق مرکزی صدر اطہر عمران طاہر، ادارہ تربیت المہدیؑ کے مسئول مولانا اسد عباس نقوی اور سابق ڈویژنل صدر سرفراز حسین گورائیہ نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button