دنیا

امریکہ میں گھریلو تشدد کا نیا شکار، کینٹکی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

شیعیت نیوز: امریکی ریاست کینٹکی میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں گھریلو تشدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔

کینٹکی اسٹیٹ پولیس نے گھریلو فائرنگ میں ایک خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں خاندان کے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

ریاست کے لاسویل علاقے کے ایک رہائشی کی کال کے بعد پولیس اتوار کی صبح جائے حادثہ پر پہنچی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ایک شخص نے گھر والوں کو گولی ماری۔

پولیس نے کہا کہ مزید تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ خاندان کے باپ نے اپنی بیوی اور بیٹیوں کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اس واقعے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک تفصیلی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کا تیل چوری کرنے میں امریکی اقدام غیر قانونی ہے، چینی ترجمان ژاؤ لیجیان

2012 میں امریکی میڈیا کے مطابق اس ملک کے شہریوں کے پاس تقریباً 270 ملین ذاتی بندوقیں دستیاب ہیں اور کئی ریاستوں کے ریاستی قوانین کے مطابق لوگوں کو سرعام ہتھیار لے جانے کی اجازت ہے۔

ہر سال 30,000 امریکی شہری مسلح تشدد کی وجہ سے ہلاک اور 70,000 زخمی ہوتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں لاپتہ ہونے والی ایک 7 سالہ بچی آتنا استرند کی لاش ملی ہے۔ اس سات سالہ بچی کو قتل کرنے والے 31 سالہ قاتل تانر لین هورنر نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ اس نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد اسی گن کلچر کی بھینٹ چڑھ کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ امریکہ میں ہتھار رکھنے اور انکے استعمال کی آزادی نے نہایت سنگین سکیورٹی مسائل پیدا کر دیئے ہیں جس کے باعث ہر آن ہزاروں افراد کو انتہاپسند مسلح عناصر کی طرف سے موت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button