اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی اسلام آباد میں عراقی سفیر سے ملاقات

علاوہ ازیں ملاقات میں دوست ممالک پاکستان اور عراق کے تعلقات کی بہتری، سیاسی معاشی روابط، امت مسلمہ اور اسلامی ممالک میں اتحاد، امن اور بھائی چارے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد نے اسلام آباد میں عراقی سفیر جناب حامد عباس لفطہ سے ملاقات کی۔ وفد میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی، پیر سید صفدر گیلانی، سید ثاقب اکبر، مفتی عبدالشکور نقشبندی، مفتی گلزار نعیمی، مفتی معرفت شاہ شریک تھے۔

مذہبی جماعتوں کے نمائندہ وفد نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے عراقی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اربعین کے ایام میں پوری دنیا سے کربلا میں کروڑوں زائرین کی میزبانی اور بہترین انتظامات پر عراق کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وفد نے خصوصی طور پر پاکستان کے لاکھوں زائرین کے لئے بہتر انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں خاتون بمبار کے خودکش حملے کا خطرہ، متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری

علاوہ ازیں ملاقات میں دوست ممالک پاکستان اور عراق کے تعلقات کی بہتری، سیاسی معاشی روابط، امت مسلمہ اور اسلامی ممالک میں اتحاد، امن اور بھائی چارے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ جبکہ عراقی سفیر نے پاکستان میں امن و آشتی اور وحدت و اخوت کے فروغ میں ملی یکجہتی کونسل کے اہم کردار کو سراہا۔ ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے ان کو جنوری میں اتحاد امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button