امریکی طاقت بڑھاپے کا شکار ہو چکی، ٹرمپ کچھ نہیں کر سکتا، میجر جنرل عبداللہی
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللہی نے ملک کی دفاعی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر حال میں اپنے ملک کا دفاع کریں گے اور کسی جارح کو ایران پر دست درازی کی اجازت نہیں دیں گے، چاہے وہ اس سرزمین پر قبضہ کرنا چاہے یا اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا چاہے۔
یہ بھی پڑھیں : پچھلی بار بھی کام تمام کرنے آئے تو ایران مزید طاقتور ہوا، ہمارے بھی کچھ کام ادھورے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
امریکی طاقت کی ابتر صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا امریکہ وہ طاقتور امریکہ نہیں رہا جس کا وہ دعویٰ کیا کرتا تھا، بلکہ امریکی طاقت اب بڑھاپے کا شکار ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی ایک عمر ہوتی ہے اور اب امریکی طاقت کے بڑھاپے کا دور ہے۔
میجر جنرل عبداللہی نے کہا کہ ٹرمپ مسلسل دھمکیاں دیتا رہتا ہے کہ وہ یہ کرے گا اور وہ کرے گا، لیکن اسے جان لینا چاہیے کہ وہ جو کچھ کر سکتا تھا کر چکا، مگر وہ نہ کر سکا جس کا دعویٰ کرتا تھا، اور اس کے بعد بھی وہ کچھ نہیں کر سکے گا، اس بارے میں انہیں کوئی شک نہیں۔
ملک کی اندرونی یکجہتی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں قائم ہونے والی یہ یکجہتی، اتحاد اور ہم آہنگی اللہ کے فضل سے ہے اور ایک الٰہی معجزہ ہے، جس میں عوام اور خدمت گزار حکومت کی ثابت قدمی نے بھی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں جنگوں میں موجود رہنے والے ایک فرد کی حیثیت سے وہ گواہی دیتے ہیں کہ حکومت نے مسلح افواج کی بھرپور مدد کی ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا یہ دوٹوک مؤقف ظاہر کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عوامی یکجہتی اور مکمل دفاعی تیاری کے ساتھ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے آمادہ ہے، جبکہ امریکی دھمکیاں اپنا اثر کھو چکی ہیں۔







