اہم ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ میں خاتون بمبار کے خودکش حملے کا خطرہ، متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری

سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری مراسلے میں شہر کے تمام ایس پی ایز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیعیت نیوز: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کالعدم تنظیم شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ متعلقہ اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے تخریب کاری کے لیے خودکش خاتون بمبار کو تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ صفدر حسین نجفی ؒ کا کردار و سیرت آج بھی دینی و مذہبی شخصیات کیلئےمشعل راہ ہے،علامہ شبیرمیثمی

صوبائی دارالحکومت میں کس جگہ کو ٹارگٹ کیا جائے گا، اس کی معلومات تاحال میسر نہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری مراسلے میں شہر کے تمام ایس پی ایز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ ماضی میں بھی دہشت گردی کی سنگین وارداتوں کی زد پر رہنے والا شہر ہے ، متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں سینکڑوں سکیورٹی اہلکار اور سینکڑوں شیعہ ہزارہ شہری بے دردی سے شہید کیئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button