مزید دو فلسطینی مزاحمت کار شہید ، 36 گھنٹے میں 8 فلسطینی شہید

03 دسمبر, 2022 06:26

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک سینیر فلسطینی مزاحمت کار کمانڈر26 سالہ محمد ایمن السعدی المعروف ’ابو الایمن‘ اور ان کے ساتھی 27 سالہ نعیم جمال زبیدی اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ کارروائی میں شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی مجاھدین کی شہادت کے واقعے پر جنین شہر اور غرب اردن کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں میں شدید غم وغصے کی لہردوڑ گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمت کار کمانڈر ایمن السعدی جنین بٹالین کے سربراہ تھے اور ان کا تعلق اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ سے تھا۔

القدس بریگیڈز نے جنین بریگیڈ کے فیلڈ کمانڈر محمد ایمن السعدی ’’ابو الایمن‘‘ اور ان کے معاون عظیم کمانڈر نعیم جمال زبیدی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ دونوں کو قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اسماعیل ہنیہ

دونوں کمانڈروں کی شہادت کے بعد غرب اردن میں 36 گھنٹوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں جنین میں 50 اور غرب اردن میں 209 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض فورسز نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر کئی سمتوں سے بڑی تعداد میں دھاوا بول دیا اور شدید گولہ باری کے درمیان گھروں کی چھتوں پر اپنے اسنائپرز کو تعینات کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی کارکنوں  نے قابض فورسز سےبھرپور مقابلہ کیا۔ قابض  فوج نے مسلح جھڑپوں کے دوران جنین کیمپ میں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے دوران قابض فورسز نے مزاحمتی کمانڈروں محمد ایمن السعدی اور نعیم جمال الزبیدی کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کردیا۔

صیہونی فوجیوں کے جرائم پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک حماس نے تاکید کی کہ دشمن اپنے جرائم کی قیمت ضرور چکائے گا اور اس جرم کا جواب، مزاحمت کو بڑھانا اور فلسطینی عوام کی جانوں کا دفاع کرنا ہے۔

دیگر فلسطینی گروہوں نے اس جرم کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

 

1:37 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top