مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اسماعیل ہنیہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیرو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے دن رات جدوجہد جاری ہے۔

قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے قیدیوں کے اعزاز میں جمعہ کے روز منعقدہ تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی قیدیوں کے لیے اپنے خطابیہ پیغام میں کہا کہ آپ سازشوں اور اندھیروں کے باوجود اللہ تعالیٰ کی روشنی میں چلتے ہیں۔

حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے قیدیوں کو اسماعیل ہنیہ نے مبارکباد دی اور کہا کہ ہم آج آپ کی کامیابی کی خوشی منا رہے ہیں جبکہ مغربی کنارہ غاصبوں کے پاؤں تلے جل رہا ہے۔ فلسطینی بھائی غزہ میں اپنے مورچوں پر کھڑے ہیں۔

دوران تقریب القسام بریگیڈ کمانڈر ابو حمزہ نے کہا کہ حماس کا مسلح ونگ اپنی مزاحمتی  طاقت کو بڑھانا جاری رکھے گا اور اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش جای رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجی نے انتہائی قریب سے گولی مار کر فلسطینی نوجوان شہید کردیا

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کے بھائی کی وفات پر ان سے تعزیت اور سوگوارخاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ الشیخ عکرمہ صبری کے بھائی ڈاکٹرعبداللہ انتقال کرگئے تھے۔حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جمعہ کی شام فون کیا۔

مسجد اقصیٰ کے مبلغ محترم الشیخ عکرمہ صبری جہاں انہوں نے ان کے بھائی ڈاکٹر عبداللہ سعید کی وفات پر انہیں تعزیت پیش کی۔

فون پر بات کرتے ہوئے حماس کے سربراہ کے سربراہ نے مرحوم کے دفاع مسجد اقصیٰ اور القدس کے لیے کردار اور خدمات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button