اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ نازیبا ویڈیو اسکینڈل کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا، مجرموں کو سزا سنادی گئی

جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے ہدایت خلجی کو سیکشن اکیس کے تحت تین سال کی سزا اور پانچ لاکھ جرمانہ، جبکہ سیکشن بائیس کے تحت بھی تین سال کی سزا اور پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے۔

شیعیت نیوز: کوئٹہ نازیبا ویڈیو اسکینڈل کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ نازیبا ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزمان ہدایت خلجی اور خلیل خلجی پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ہدایت خلجی کو چھ سال، جبکہ خلیل خلجی کو تین سال اور پانچ، پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل کیس میں گرفتار ہونے والے افراد پر 200 سے زائد  لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزامات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں معاشی تباہی سے نجات  اورسیاسی استحکام لانے کا واحد راستہ جلد اور شفاف الیکشن ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے ہدایت خلجی کو سیکشن اکیس کے تحت تین سال کی سزا اور پانچ لاکھ جرمانہ، جبکہ سیکشن بائیس کے تحت بھی تین سال کی سزا اور پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے۔ اسی طرح مرکزی مجرم کے بھائی خلیل خلجی کو تین سال کی سزا اور پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button