اہم ترین خبریںپاکستان

ملک میں معاشی تباہی سے نجات  اورسیاسی استحکام لانے کا واحد راستہ جلد اور شفاف الیکشن ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، ملک کا ہر طبقہ نوکری پیشہ افراد، زمیندار ، کسان ،صنعتکار ،تاجر اور دیہاڑی دار مزدور سخت پریشان ہیں

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سیاسی اور معاشی استحکام بے حد ضروی ہے، ملک میں جاری سیاسی کشمکش کا فوری حل نکالا جائے کیونکہ سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کی تباہی کا سبب بن رہا ہے ملک میں سیاسی استحکام لانے کا واحد راستہ جلد اور شفاف الیکشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، ملک کا ہر طبقہ نوکری پیشہ افراد، زمیندار ، کسان ،صنعتکار ،تاجر اور دیہاڑی دار مزدور سخت پریشان ہیں۔ سکڑتے ہوئے ملکی زرمبادلہ، آئے روز گرتی ہوئی روپے کی قدر اور مہنگائی عام عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہے لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ نچلے طبقے کی اس زبوں حالی کا نااہل حکمرانوں کو ذرا بھی فکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  2 دسمبر 2005 یوم شہادت، شہید مولانا بدرالدین میکھوکو ہمارا سلام

انہوں نے کہا ہے کہ معاشی استحکام ملک کے سیاسی استحکام سے مشروط ہے، فیصلہ سازی کی قوت سے محروم بونے حکمرانوں سے عوام نے نفرت کرنا شروع کر دی ہے جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ ان سیاسی جماعتوں کا حجم سکڑ گیا ہے اور اب یہ جماعتیں قومی نہیں بلکہ صوبائی سطح کی جماعتیں بن کر رہ گئی ہیں۔ ملکی ترقی کے وسیع تر مفاد کی خاطر پارٹی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنا ہونگے لہذا ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے الیکشن کے سوا اور کوئی چارہ کار نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button