اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 شہید، فلسطین میں شٹرڈاؤن ہڑتال

01 دسمبر, 2022 06:33

شیعیت نیوز: فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے دو مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے سگے بھائیوں سمیت تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ ان شہید ہونے والے تین فلسطینیوں میں دو نوجوان فلسطینی سگے بھائی تھے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چند مہینوں سے اسرائیلی قابض فوج کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم اب نیتن یاہو کے زیر قیادت اقتدار سنبھالنے والی زیادہ انتہا پسندانہ تعارف رکھنے والی حکومت کی آمد سے پہلے یہ فوجی کارروائیاں تیز تر کر دی گئی ہیں۔

دو سگے بھائیوں کو کفر عین کے علاقے میں فوج نے فائرنگ کر کے شہید کیا ہے، ان دونوں بھائیوں کے نام جواد عبدالرحمان الریماوی عمر 22 سال اور ظافر عبدالرحمان الریماوی عمر 21 سال معلوم ہوئے ہیں۔

تاہم اسرائیلی فوج یا اس کے کسی ترجمان نے فوری طور پر ان دو سگے بھائیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بارے میں کوئی وجہ یا جواز نہیں پیش کیا ہے۔

ہیبرون کے نزدیک بیت عمر میں ایک فلسطینی شہری جس کی وزارت صحت نے ابھی تصدیق کی ہے کہ سر میں قابض فوجیوں نے گولی مار کر اسے شہید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے، آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری، قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم

دوسری جانب کل بدھ کو اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں پانچ شہریوں کی شہادت کے بعد مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مکمل شٹرڈاؤن اور پیہہ جام ہڑتال کی گئی اور فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

ایک بیان میں ’’عرین الاسود‘‘ گروپ نے مزاحمتی قوتوں پر زور دیا کہ وہ بدھ کو مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے تمام شہروں میں یوم الغضب کے لیے جمع ہوں۔ بیان میں فلسطینیوں سے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا۔

عرین الاسود نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور یہ کہ ہم نے جو بھی وعدہ کیا ہے وہ پورا ہوگا۔موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہم سب مختلف طریقوں سے مریں گے، لہذا موت کو بنانے میں اچھا کام کریں۔ جب تک وہ ہم سے ہمارے جینے کا حق چھین لیتے ہیں تو اس کے بعد ہمارے پاس جینے اور مرنے میں سے ایک کا آپشن ہے۔

گذشتہ روز رام اللہ اور الخلیل میں اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینیوں کوشہید کردیا گیا۔ منگل کے روز فلسطینی شہری 45 سالہ رانی مامون ابو علی نے غرب اردن میں ایک یہودی آباد کار خاتون کو اپنی گاڑی تلے کچل کر زخمی کردیا تھا۔ اس موقعے پر موجود قابض فوج نے گولیاں مار کر ابو علی کو شہید کردیا تھا۔

منگل کے روز رام اللہ میں المغیر گاؤں پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج نے رائد غازی العنسان کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے 44 سالہ مفید الخلیل کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

10:26 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔