مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے، آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری، قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم

شیعیت نیوز: کل بدھ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں مشتعل نوجوانوں اور مزاحمتی کارکنوں نے قلقیلیہ اور طولکرم میں یہودی آبادکاری کی گاڑیوں پرسنگ باری کی۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں رام اللہ اور الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

قلقیلیہ میں عزون گاؤں کے قریب سیٹلمنٹ روڈ 55 پر پتھر پھینکنے کے بعد آباد کاروں کی متعدد گاڑیوں اور بسوں کو نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کے ایک دستے نے المنطار کی سمت سے عزون گاؤں پر دھاوا بول دیا اور گاؤں میں شہریوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔

طولکرم کے قریب پتھراؤ سے آباد کاروں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے چپے چپے کی آزادی ہمارے قومی حقوق میں سرفہرست ہے، خالد مشعل

الخلیل کے وسط میں باب الزاویہ کے علاقے میں اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب نوجوانوں نے الشہداء اسٹریٹ کے داخلی راستے پر فوجی چوکی پر تعینات قابض اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کیا۔

جھڑپیں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے شہریوں اور دکانوں پر سٹن گرنیڈ، گیس بم اور ربڑ کی دھاتی گولیوں سے فائرنگ کرنے کے جواب میں شروع ہوئیں۔

رام اللہ میں کئی علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران ایک بچے سمیت متعدد شہری گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

نوجوانوں نے النبی صالح قصبے کے داخلی راستے پر اسرائیلی فوجی ٹاور کے قریب ٹائروں کو آگ لگا دی۔ قابض اسرائیلی فوج نے براہ راست گولیاں برسائیں جس سے ایک 14 سالہ بچے سمیت دو شہری زخمی ہوگئے۔

بدھ کی شام رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں عابود میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان براہ راست فائرنگ سے زخمی بھی ہوا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ زخمی نوجوان کا تعلق بیت ریما گاؤں سے تھا اور اس کے پاؤں میں گولیاں لگیں۔

رام اللہ کے شمال مشرق میں قابض اسرائیلی فوج نے المغایر گاؤں میں دو بچوں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button