ڈیرہ اسماعیل خان میں اشتہاری مجرموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن
شیعیت نیوز:خیبرپختونخوا کے حساس ترین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں اشتہاری مجرمان کی سرکوبی کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، ذرائع کے مطابق آپریشن تھانہ پہاڑپور کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری شامل تھی۔
اس دوران پولیس کانسٹیبل سجاد زخمی ہو گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو اشتہاری زخمی بھی ہوگئے۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان محمد شعیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، پولیس کو مطلوب افراد حوالہ پولیس ہو جائین بصورت دیگر کسی صورت انکو معاف نہیں کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کا باعزت پاکستانی خواتین کے خلاف گھٹیا اور بازاری زبان کا استعمال،سوشل میڈیا پر تاریخی چھترول
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ خیبرپختونخوا کے انتہائی حساس اور دہشت گردی سے شدید متاثر ضلع ہے یہاں سینکڑوں کی تعداد میں شیعہ شہری تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں بے دردی سےشہید کیئے جاچکے ہیں۔







