اہم ترین خبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمٰن کا باعزت پاکستانی خواتین کے خلاف گھٹیا اور بازاری زبان کا استعمال،سوشل میڈیا پر تاریخی چھترول

مولانا نے اپنی تقریرمیں الزام عائد کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کے بارے میں وہ نازیبا، گھٹیا اور فحش الفاظ استعمال کیئے ہیں جنہیں بیان کرنا باعث شرم ہے۔

شیعیت نیوز: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولا نا فضل الرحمٰن کوصدر مملکت نابنائےجانے کاغم کھانےلگا،قوم کی ماؤں بہنوں کی بدترین توہین،سر عام پاکستانی قوم کی ماؤں بہنوں کے خلاف نازیبا ، فحش اور بازاری زبان کا استعمال ،عوام میں شدید غم وغصہ، سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمٰن کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئی، تاریخی چھترول جاری۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اقدار کے ایوانوں سے دوری اور خود کو صدر مملکت نا بنائے جانے کا غم دل سے لگا لیا۔ ذہنی تناؤ شدت اختیار کرنے لگا، ہمیشہ اقتدار کے مزےلوٹنے والے مولانا فضل الرحمٰن نے کسی اور کا غصہ قوم کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں پر نکالنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات

مولانا فضل الرحمٰن کی مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کی کچھ تازہ جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوںنے عمران خان کے بغض میں پاکستان کی غیرت مند ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی کردار کشی کی مہم کا باقائدہ آغاز کردیا ہے ۔ مولانا نے اپنی تقریرمیں الزام عائد کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کے بارے میں وہ نازیبا، گھٹیا اور فحش الفاظ استعمال کیئے ہیں جنہیں بیان کرنا باعث شرم ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن اپنی خفت مٹانے کیلئے اس حد تک گرجائیں گے کسی نے سوچا بھی ناہوگا، ان کا یہ گھٹیا رویہ ناصرف باحیثیت سیاست دان شرمناک ہے بلکہ ایک نام نہاد مذہبی لیڈر اور رہنما زیادہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے ۔ ایسے ہی ذرخرید اور درباری ملاؤں کی وجہ سے عام مسلمان مذہب، مذہبی شخصیات اور مذہبی سیاست سے بدگمان اور بدزن ہوتا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کے اس گھٹیا اور شرمناک رویئے پر پوری قوم اور صحافی برادری سوشل میڈیا پر تاریخی چھترول میں مصروف ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button