کوئٹہ میں ملک دشمن دہشت گردوں کا خودکش بم دھماکہ، 2 افراد شہید متعدد شہری زخمی
شیعیت نیوز: کوئٹہ میں ملک دشمن دہشت گردوں کا خودکش بم دھماکہ، 2 افراد شہید متعدد شہری زخمی ۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 1 بچہ اور 1 اہلکار شامل ہیں. ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کا باعزت پاکستانی خواتین کے خلاف گھٹیا اور بازاری زبان کا استعمال،سوشل میڈیا پر تاریخی چھترول
پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آ گئی، جس میں سوار 1 خاتون بھی زخمی ہوئی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا ہے۔







