انگلی ٹریگر پر ہے، ایرانی فوج ہر خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، ایرانی فوج کے نائب سربراہ

18 اکتوبر, 2026 06:29

شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے نائب سربراہ برائے انتظامی و اجرائی امور بریگیڈیئر جنرل علیرضا شیخ نے کہا ہے کہ جدید آلات سے لیس ایرانی فوج انگلی ٹریگر پر رکھے ہر خطرے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور متحد ایرانی قوم دشمن کی توسیع پسندانہ خواہشات کا جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نئے آپریشنل منصوبے امریکی جنگی بحری جہازوں کو خطے سے مزید دور دھکیل دیں گے، ترجمان ایرانی فوج

امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف ’تمام بموں کی ماں‘ استعمال کرنے کی دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل علیرضا شیخ نے کہا کہ ایران کی اصل طاقت اس کے عوام ہیں اور ’بموں کا باپ‘ خود ایرانی قوم ہے، اس لیے کسی قسم کی تشویش کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات دشمن کے پروپیگنڈا ہتھکنڈوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور ایرانی قوم کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنا ہے، لیکن ایرانی عوام پوری قوت اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہیں۔

ایرانی فوج کے نائب سربراہ نے کہا کہ ایرانی قوم دشمن کے اندازوں اور حکمت عملی پر توقعات سے بڑھ کر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، عوام معمول کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں اور ملک کی ترقی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا سامنا ایک متحد اور مضبوط قوم سے ہے جس کے خلاف وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، کیونکہ ’تمدن بم سے تباہ نہیں ہوتا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی تہذیب کی جڑیں طویل تاریخ میں پیوست ہیں جبکہ امریکہ عالمی تاریخ کے محض ایک مختصر حصے پر محیط ہے۔

بریگیڈیئر جنرل علیرضا شیخ نے مسلح افواج کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات فوج اور دیگر مسلح اداروں کی بروقت جواب دینے کی صلاحیت ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ رمضان کے بعد ایرانی فوج کے ساز و سامان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے اور خطرات کی نوعیت کے مطابق جواب دینے کے لیے ضروری تیاری موجود ہے۔

7:09 صبح اکتوبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔