اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں چاہے جتنی مرضی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے، صاحبزادہ حامد رضا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی اور معروف کالم نگار مظہر برلاس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیعیت نیوز: متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی جب پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے اسی روز ہی اپنے عہدے (چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب) سے مستعفیٰ ہو جاؤں گا۔ عہدے اور منصب خود داری سے زیادہ عزیز نہیں ہیں۔ عمران خان کیساتھ کھڑا ہیں چاہے اس کیلئے جتنی مرضی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے۔ اصولوں پر سمجھوتہ کبھی نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام خصوصاً شیعیان حیدر کرارؑ ہوشیار اور بیداررہیں، طالبان کا دوبارہ حملوں کا اعلان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی اور معروف کالم نگار مظہر برلاس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پہ ناکام ہو چکی ہے۔ ملکی مسائل کا حل صرف انتخابات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button