اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستانی عوام خصوصاً شیعیان حیدر کرارؑ ہوشیار اور بیداررہیں، طالبان کا دوبارہ حملوں کا اعلان

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور خفیہ اداروں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی، اب ملک بھر میں ہمارے حملے شروع ہونگے

شیعیت نیوز: پاکستانی عوام خصوصاً شیعیان حیدر کرارؑ ہوشیار اور بیدار رہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے  دوبارہ ملک بھر میں دہشتگرد حملے کرنے کا اعلان کر دیا اور حکومت کے ساتھ سیز فائر بھی ختم کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری بیان میں تمام دہشتگردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ملک بھر میں حملے کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور خفیہ اداروں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی، اب ملک بھر میں ہمارے حملے شروع ہونگے۔ واضح رہے کہ ستمبر میں بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت ٹی ٹی پی نے کہا تھا کہ پاکستان کی طرف سے بامقصد مذاکرات نہ ہونے پر سیز فائر کا معاہدہ ختم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے باقاعدہ ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے نئےسپہ سالار مقرر، باقائدہ کمان سنبھال لی

واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان گذشتہ 20 سالوں میں ملک بھرمیں ہزاروں بے گناہ شیعہ سنی مسلمانوں کو بےدردی سے شہید کرچکی ہے ۔ ان درندوں نے مساجدوامام بارگاہ مزار اور دربار حتہٰ اسکول اور بازار بھی آگ اور خون میں نھلائے ہیں۔ اس موقع پر پوری قوم کو اپنے ارد گرد گہری نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button