جدہ ڈوبنے کے خطرے سے ، محمد بن سلمان کے خیالی منصوبوں کا پردہ فاش

28 نومبر, 2022 09:40

شیعیت نیوز: جدہ کے سیلاب نے شہر میں بڑے سیلاب کو جنم دیا جس نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خیالی منصوبوں کو بے نقاب کر دیا، طوفانی بارشوں کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد مکینوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

جمعرات کو جدہ شہر کے بعض محلوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر شدید پانی جمع ہوا اور ان علاقوں میں بہت سے لوگ سیلاب اور بہاؤ سے متاثر ہوئے،مرکزی سڑکیں بند رہیں اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کا سامنا رہا نیز سیلاب رہائشی محلوں جیسے النزہ اور الزہرہ وغیرہ میں داخل ہو گیا۔

اس طوفان نے شہر میں بارش اور موسلا دھار پانی کی نکاسی کے بنیادی ڈھانچے کی مسلسل کمزوری کا انکشاف کیا اور حکومت کے اعلان کردہ خیالی منصوبوں کی حقیقت کو ظاہر کیا کہ یہ جعلی نمبر ہیں اور درحقیقت اس کے نتائج تباہ کن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکیوں کی ایرانی پرچم میں ترمیم، صارفین کا احتجاج

سعودی کارکنوں نے تصدیق کی کہ جدہ میں جو کچھ ہوا اس کی بنیادی وجوہات مالی بدعنوانی، بدانتظامی اور منصوبہ بندی کی ناکامی ہیں، شہر کی میونسپلٹی کے ناقص کام کی شکایات اور وہاں کے بحرانوں سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے حل تلاش کرنے میں ناکامی ہے۔

ویڈیو کلپس محلوں کی تباہی اور بڑی تعداد میں کاروں کے سیلاب کی زد میں آنے جبکہ ایک ویڈیو میں کئی کاریں گھروں کے درمیان سیلاب میں بہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، ہزاروں سعودیوں نے ٹوئٹر پر جدہ ڈوب رہا ہے ہیش ٹیگ شروع کرکے آل سعود حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا ۔

بہت ساروں نے حالیہ سیلاب کا 2009سعودی عرب کے بڑے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والے سیلاب سے موازنہ کیا،سعودی صارفین میں سے ایک فہد الغفیلی نے سلسلہ وار ٹویٹس نشر کرتے ہوئے لکھا کہ جدہ ڈوب گیا اور شاہ سلمان خاموش رہے،ہزاروں شہریوں کو کون معاوضہ دے گا؟ انہیں کون سمجھائے گا کہ حکومت ان کی پرواہ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جدہ میں مکانات ڈوب گئے ، ایسا ہر سال ہوتا ہے اور لوگوں کو اس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے، بن سلمان ڈانس کے لیے کئی ارب خرچ کرتے ہی، لیکن پانی اور سیوریج کے نیٹ ورک ٹھیک نہیں کرتے۔

3:53 شام اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔