امریکیوں کی ایرانی پرچم میں ترمیم، صارفین کا احتجاج
شیعیت نیوز: ایران کے رد عمل اور صارفین کے احتجاج کے بعد امریکی قومی ٹیم کے آفیشل پیج، جس نے ایک شرارتی اقدام کی بنیاد پر جعلی ایرانی پرچم شائع کیا تھا، اسے درست کرنے پر مجبور ہوگیا۔
ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امریکی فٹ بال فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایک غیر پیشہ وارانہ اقدام میں ایرانی پرچم سے ’’اللہ‘‘ کا نشان ہٹا دیا۔
اس اقدام کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو ای میل بھیجی ہے جس میں عالمی فٹبال فیڈریشن سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ سنجیدہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کل بروز منگل اپنے امریکی حریف کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ایرانی ٹیم نے قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں برطانیہ کے خلاف شکست کھائی اور دوسرے میچ میں ویلز کی ٹیم کو شکست دے دی۔
واضح رہے کہ امریکہ ایران کے خلاف سازشوں اور دشمنی میں اپنی آخری حد کو پہنچ گیا ہے اور اس نے اب ایران مخالف سرگرمیوں کے درمیان کچھ اشتعال انگیز اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوادانی مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے
دوسری جانب جرمنی کی جانب سے ایران کے حالیہ واقعات کے حوالے سے انسانی حقوق کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے اور جرمن حکام کے مداخلت پسندانہ اور بے بنیاد بیانات کو دہرانے کے بعد جرمنی کے سفیر ہانس اوڈو موٹسل کو ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے جرمنی کے سفیر کو جرمن حکام کے مداخلت پسندانہ اور بے بنیاد بیانات کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں جرمن سفیر کو بتایا گیا کہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس کی حالیہ قرارداد انسانی حقوق کے حوالے سے مکمل طور پر سیاسی اور آلہ کار روش پر مبنی ایک غلط قدم ہے اور سرے سے ہی مسترد سمجھی جائے گی اور اسلامی جمہوریہ ایران اس کی بنیاد پر بیان کردہ کسی بھی میکانزم کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق جرمن سفیر پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے ساتھ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کا تعاون جو کہ ایرانی عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث ہے، ان ممالک کو انسانی حقوق کے دعوے کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی صلاحیت اور اہلیت سے محروم کردیتا ہے۔
جرمن سفیر نے کہا کہ وہ پہلی فرصت میں ایران کے موقف کو اپنے ملک کے حکام تک پہنچائیں گے۔







