بھوک اور غربت عالمی سازش کا حصہ ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی

15 اکتوبر, 2026 20:37

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے 16 اکتوبر، عالمی یومِ تحفظِ خوراک اور 17 اکتوبر، عالمی یومِ انسدادِ غربت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بدنام زمانہ عالمی معاشی نظام اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے دنیا کے وسائل پر قابض ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف غزہ سمیت مختلف آزاد ریاستوں پر ہزاروں ٹن بمباری کر کے انسانیت کو تاراج کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب ریاستوں کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے اور مصنوعی خوراک کے بحران پیدا کرنے کی سازشیں جاری ہیں تاکہ مظلوم عوام کو تابع بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت زینب (س) نے ابن زیاد کے دربار میں اموی جبرگرائی کی فکر کو شکست دی، آیت اللہ جوادی آملی

علامہ ساجد نقوی نے طبقاتی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیونزم اور سوشلزم خوش نما نعروں کے باوجود دنیا کو معاشی انصاف فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ ان عالمی ایام کو محض علامتی سرگرمیوں تک محدود رکھنے کے بجائے غربت، بھوک اور معاشی ناانصافی کے خاتمے کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام مساوات اور معاشی انصاف کا علمبردار ہے اور امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کا نظامِ عدل و انصاف پوری انسانیت کے لیے تاقیامت ایک روشن اور دائمی نمونہ عمل ہے۔

9:35 شام اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔