مظفرآباد: تعلیم بالغاں کے فروغ کے لیے ’الغدیر سنڈے اسکول‘ کے منصوبے کا آغاز، علمائے کرام کا اجلاس

15 اکتوبر, 2026 20:42

شیعیت نیوز : آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں «مجالس اھل الدین شرف الدنیا والآخرۃ» کے عنوان سے علمائے کرام، مبلغین اور دینی شخصیات کی ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں بالغ افراد کی دینی تربیت کے لیے ‘الغدیر سنڈے اسکول’ کے عظیم منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس بابرکت نشست کی میزبانی نجف اشرف سے تشریف لائے مولانا سید ذہین علی نجفی نے کی۔

نشست میں کشمیر بھر سے آئے 20 سے زائد علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر منصوبے کا تصور پیش کرتے ہوئے مولانا سید ذہین علی نجفی نے ‘الغدیر سنڈے اسکول’ کے خدوخال بیان کیے اور کہا کہ دینی تعلیم صرف بچوں یا نوجوانوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ بالغ افراد کا بھی اپنے عقائد، عبادات، اخلاق، خاندانی ذمہ داریوں اور معاشرتی فرائض سے آگاہ ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی نظریاتی کونسل کا 247واں اجلاس، علامہ سید افتخار حسین نقوی کی خصوصی شرکت

انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم بالغاں کا مقصد لوگوں کو شعوری طور پر دین، قرآنِ مجید اور تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام سے وابستہ کرنا ہے تاکہ ایک صالح اور مہدوی معاشرے کی تشکیل کی جا سکے۔

اس اہم دینی و تعلیمی منصوبے کے کوآرڈینیٹر سید مجاہد فاطمی ہیں، جبکہ مشاورین میں آغا ممتاز حسینی، سید سجاد نقوی اور سید اعتزاز الحسن نقوی شامل ہیں۔ اجلاس میں سید شوکت نقوی، اقرار نقوی، سید صداقت کاظمی، سید احمد علی کاظمی سمیت دیگر علماء نے بھی شرکت کی۔ آغا ذہین علی نجفی نے مزید بتایا کہ مستقبل قریب میں مبلغین کی تربیت اور بہتری کے لیے خصوصی ورکشاپس بھی زیرِ غور ہیں، اور اس سلسلے میں جامعہ نقویہ کے پرنسپل سید قمر عباس نقوی اور جامعہ شھید عارف حسین الحسینی کے پرنسپل آغا صادق نقوی سمیت دیگر بزرگ علماء سے مسلسل مشاورت جاری ہے۔

9:35 شام اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔