اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے وفد کی جعفریہ الائنس کےمرکزی قائدین سے ملاقات

علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ سےالائنس کے صدرعلامہ سید رضی جعفرنقوی صاحب کی رہائش پر ملاقات کی

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران نے ڈویژنل صدر وامام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ سےالائنس کے صدرعلامہ سید رضی جعفرنقوی صاحب کی رہائش پر ملاقات کی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا ملک غلام عباس، پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن،میر تقی علی ظفر، سبط اصغر زیدی، ممبر پولیٹیکل کونسل فرحت عباس ، جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقرحسین زیدی اور جنرل سیکریٹری سیدشبر رضا بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: کرم ایجنسی ، پاک افغان زمینی تنازعہ بڑی خوشخبری سامنے آگئی

ملاقات میں جعفریہ الائنس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر ملی تنظیمات کی یکجہتی کے ذریعے تحفظ عزاداری اور قومی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button