اہم ترین خبریںپاکستان

کرم ایجنسی ، پاک افغان زمینی تنازعہ بڑی خوشخبری سامنے آگئی

حکومتی سطح پر 2 , 2 سرکاری اور 5, 5 ہر دو اقوام و ممالک کے افراد مذاکرات کریں گے ۔ جن کا فیصلہ ہر دو ممالک کو قابل قبول ہوگا

شیعیت نیوز: پاک افغان بارڈر زمینوں کے تنازے پر طوری بنگش اور جاجی قوم کے درمیان جاری جرگہ اختتام پزیر ہوگیا۔ بارڈر پر رہنے والے اقوام کا امن سے رہنے اوربھائی چارے کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ ہوا ۔ جرگے نے امن کو بد امنی پر ترجیح دی ۔ طے کیا کہ طرفین اپنی حکومتوں کو اصل ڈیورنڈ رلائن پر باڑ لگانے کا مشورہ دیں گے۔ دونوں ممالک افہام وتفہیم سے مسائل حل کریں گے۔ پاکستان کی افغانستان اور افغانستان کی پاکستان طرف رہ جانے والی زمین واپس کرنی ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: آل سعود کے جرائم ، بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی کمپین

حکومتی سطح پر 2 , 2 سرکاری اور 5, 5 ہر دو اقوام و ممالک کے افراد مذاکرات کریں گے ۔ جن کا فیصلہ ہر دو ممالک کو قابل قبول ہوگا ۔ جرگے کے فیصلے کو پاکستانی اور افغانی عوام نے خوب سراہا ۔اس فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑی ہے اور بارڈر کے دونوں طرف عوام نے سکھ کا سانس لیاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button