سعودی عرب

سعودی عرب کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو اعزازی ایوارڈ دیا جائے گا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کا یہ باوقار ایوارڈ بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار شاہ رخ خان کو ان کی نمایاں خدمات پر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں دیا جائے گا۔

اداکار شاہ رخ خان نے اعزازی ایوارڈ ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر واقعی فخر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس خطے سے تعلق رکھنے والے اپنے مداحوں کے درمیان یہاں آنا مجھے بہت اچھا لگا جوکہ ہمیشہ میری فلموں کے زبردست حامی رہے ہیں۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سی ای او محمد الترکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم شاہ رخ خان کو اس اعزاز سے نوازتے ہوئے بہت خوش ہیں، وہ ایک قابل ذکر ٹیلنٹ اور عالمی سپر اسٹار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کا ایک فضائی ایڈوائزر داؤد جعفری شہید

دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے سماجی اصلاحات کے دعووں کے باوجود ملک کے اندر اور باہر سعودی شہریوں پر جبر میں بے مثال اضافہ ہوا ہے۔

ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورت حال کی غیر معمولی خرابی، خاص طور پر سعودی فرمانروا سلمان عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دور میں۔

سعودی لیکس کے مطابق مبصرین اور ماہرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے معاملے میں پچھلی دہائیوں میں بہت سی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں جن میں متعدد پابندیاں اور گرفتاریاں شامل ہیں، تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کے اقتدار کے آغاز کے ساتھ ہی اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے، اور ان میں غیر معمولی طور پر شدت آئی ہے اور یہ ملک دنیا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرنے والوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکام انسانی حقوق کے معاملات سے نمٹنے میں مارو اور بھاگ جاؤ” کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہیں اس طرح کہ شہریوں اور ناقدین کے خلاف جرم کرتے ہیں اور کسی معاشرے یا ادارے کے سامنے جوابدہ نہیں ہوتے۔

قابل ذکر ہے کہ جب انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آل سعود حکومت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا ہے تو سعودی حکام اور میڈیا اپنے ملک میں انسانی حقوق پر بات کرتے ہیں اور تنقید کم ہونے کے بعد جبر میں پھر شدت آجاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button