ایران

شام میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کا ایک فضائی ایڈوائزر داؤد جعفری شہید

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ شام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے ایک ایڈوائزر کرنل داؤد جعفری دار الحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں غاصب صہیونیوں کے آلہ کاروں کے بم دھماکے میں شہید ہوگئے ہیں۔

شام میں فوجی مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے کرنل داؤد جعفری کو دمشق کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے شہید کیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران مجرم صیہونی حکومت کو بلاشبہ منہ توڑ جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوہری وعدوں میں کمی کی وجہ مغرب کی غیر ذمہ داری ہے، میخائیل اولیانوف

دوسری جانب ایرانی صدارتی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ مغربی لوگ خوب جانتے ہیں کہ دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والے ہیں اور ایران انسانی حقوق پر خصوصی توجہ دیتا ہے لہٰذا اس قرارداد کو منظور کرانے کی کوشش ایک سیاسی اقدام ہے اور حمایتی اقدام نہیں ہے۔

یہ بات غلامحسین اسماعیلی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے ایران مخالف انسانی حقوق کے خلاف قرارداد کی منظوری کے لیے جرمن وزارت خارجہ کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اور امریکہ کے انسانی حقوق کے دعوے مضحکہ خیز اور کھوکھلاپن ہیں۔

اسماعیلی نے کہا کہ مغرب والے جانتے ہیں کہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے خود ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق پر خصوصی توجہ دیتا ہے لہٰذا اس قرارداد کو منظور کرانے کی کوشش ایک سیاسی اقدام ہے، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے حمایتی اقدام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے برلن کے ایران مخالف موقف کے تسلسل میں جو کہ حال ہی میں انسانی حقوق کے مسائل اور یوکرین کی جنگ میں ایران کی شرکت کے دعوے کے تحت شدت اختیار کر گئی ہے، اعلان کیا کہ یہ ملک، امریکہ کے فیصلے کے ساتھ ویانا مذاکرات سے توجہ تبدیل کرکے ایران کے اندرونی واقعات پر اتفاق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button