مقبوضہ فلسطین

مسجد ابراہیمی میں آئندہ جمعہ جمِ غفیر حاضر ہو، سمیرہ حلایقہ

شیعیت نیوز: فلسطینی قانون ساز سمیرہ حلایقہ نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ جمعہ 25 نومبر کو فجر کی نماز میں شرکت کے لیے بڑے پیمانے پر الخلیل شہر کی مساجد میں حاضر ہوں۔

ایک بیان میں سمیرہ حلایقہ نے خاص طور پر مسجد ابراہیمی میں فجر کی نماز ادا کرنے کی ترغیب دی ہے۔

ممبر پارلیمان کا کہنا تھا کہ الخلیل کے دل میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز مہمات اور آباد کاروں کے بار بار حملوں کے بعد، ہر غیرت مند شخص کے لیے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ وہ جبر اور نسلی امتیاز کی پالیسی کو مسترد کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کرے ۔

انہوں نے فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنی مساجد اور املاک کی حفاظت کرنی چاہیے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مزار پر اپنا حق ثابت کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے اور القدس میں 24 گھنٹوں کے اندر 28 مزاحمتی کارروائیاں

دوسری جانب انتہا پسند رِبّی یہودا غلیک ان متعدد یہودی آباد کاروں میں شامل تھے جنہوں نے آج صبح پولیس کی حفاظت میں مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی اوقاف انتظامیہ کے مطابق، غلیک اور یونیورسٹی کے 120 طلباء سمیت کم از کم 177 آباد کار مسجد میں داخل ہوئے اورتلمودی رسوم ادا کرتے رہے۔

بطورِ خاص جمعہ اور ہفتہ اور باقی ایام میں کبھی  صبح یا دوپہر کو یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔اسرائیلی پولیس المغاربہ دروازہ بند کر دیتی ہے جہاں سے بآسانی یہودی مسجد میں داخل ہوتے ہیں۔

مسجد کے احاطے میں آباد کاروں کی موجودگی کے دوران، مسجد کی طرف جانے والے داخلی راستوں پر بھی  مسلمان نمازیوں کو جانے نہیں دیا جاتا۔ ان کے شناختی دستاویزات اس وقت تک ضبط رکھے جاتے ہیں جب تک آبادکار مقدس مقام سے باہر نہ نکل جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button