اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حزب اللہ کا مقبوضہ فلسطین پر بڑا حملہ، 200 سے زائد راکٹ داغے

آج حزب اللہ لبنان نے " ابو نعمہ" کی شہادت کے جواب میں قابض صہیونی فوج کے ٹھکانوں اور ہیڈ کوارٹرز کی ایک بڑی تعداد کو نشانہ بنایا، یہاں تک کہ اسرائیلی میڈیا نے خود اعتراف کیا کہ ہم نے شمالی اسرائیل کا کنٹرول کھو دیا ہے۔

شیعیت نیوز: آج حزب اللہ لبنان نے ” ابو نعمہ” کی شہادت کے جواب میں قابض صہیونی فوج کے ٹھکانوں اور ہیڈ کوارٹرز کی ایک بڑی تعداد کو نشانہ بنایا، یہاں تک کہ اسرائیلی میڈیا نے خود اعتراف کیا کہ ہم نے شمالی اسرائیل کا کنٹرول کھو دیا ہے۔

اس سلسلے میں حزب اللہ لبنانی کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام ہاشم صفی الدین نے کہا: کمانڈر محمد نعمہ کی شہادت پر ہمارا ردعمل کل شروع ہوچکا ہے اور اسی طرح جاری رہے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اور شام کے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر آج کے راکٹ اور ڈرون حملوں کو انتہائی شدید قرار دیا اور کہا کہ ایک کار پر راکٹ لگنے سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیل کے یدیعوت احرانوت اخبار نے لکھا ہے کہ 25 فائر فائٹنگ ٹیمیں مقبوضہ گولان اور الجلیل کے علاقے میں 10 مقام پر لگنے والی آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں، ہم نے شمالی اسرائیل کا کنٹرول کھو دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے غزہ کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی

صیہونی حکومت کی افواج نے فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متعدد زخمیوں کو مقبوضہ گولان سے حیفا کے "رمبام” اسپتال اور صفد کے "زیف” طبی مرکز تک پہنچایا۔

لبنانی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا کہ آج کے حملوں میں حزب اللہ نے البغدادی اور المرج کے ٹھکانوں اور دیگر اسرائیلی فوجی مراکز کو 200 سے زیادہ راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مقبوضہ گولان پر حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، سڑکوں کو بند کر دیا گیا اور بڑے پیمانے پربجلی کاٹ دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button