شہدائے غزہ کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی

04 جولائی, 2024 14:38

شیعیت نیوز : غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 58 فلسطینیوں کو شہید اور 179 کو زخمی کیا ہے۔

غزہ جنگ کے 272 دن گزرنے کے بعد بھی متاثرین کی ایک بڑی تعداد ملبے تلے دبی ہوئی ہے اور انہیں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : محرم الحرام سے قبل تکفیریوں کی شرپسندی 1مومن شہید

اس طرح گزشتہ 7 اکتوبر سے غزہ میں شہداء کی تعداد 38 ہزار 11 اور زخمیوں کی تعداد 87 ہزار 445 تک پہنچ گئی ہے۔

صہیونی فوجیوں نے غزہ شہر کے وسط میں "الدرج” نامی علاقے میں واقع "موسی بن نصیر” اسکول پر بمباری کی۔

جس میں فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر تھے، اور اسی طرح الشاطی کیمپ اور الشارقہ اسکول کے ارد گرد فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

10:02 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top