مغربی کنارے اور القدس میں 24 گھنٹوں کے اندر 28 مزاحمتی کارروائیاں

22 نومبر, 2022 11:03

شیعیت نیوز: مغربی کنارے اور القدس میں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’’معطی‘‘ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں 28 کارروائیوں کی نشاندہی کی، جن میں خاص طور پر قابض افواج کے خلاف 5 شوٹنگ آپریشنز، محاذ آرائی کا آغاز، آباد کاروں کے حملوں کا ردعمل اور ان کی املاک اور گاڑیوں تباہی شامل ہے۔ ان کارروائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، جنین شہر میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کو منہ پر پتھر لگنے سے زخمی کر دیا گیا۔

مزاحمتی کارکنوں نے جنین کے مغرب میں واقع ’’کفیرت‘‘ چوراہے پر اسرائیلی قابض فوج پر فائرنگ کی اور دھماکہ خیز مواد پھینکا۔ اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران جنین کیمپ، الھدف محلے اور حیفا اسٹریٹ میں الگ الگ مقامات پر قابض فورسز پر فائرنگ کی۔

مزاحمتی کارکنوں نے اسرائیلی قابض فوج کو گولیوں سے نشانہ بنایا، جنہوں نے جنین کے قصبے جبع میں دراندازی کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : علیؑ و آل علیؑ خدا کی رحمتِ بیکراں کا مظہر اور زمین پر انسانوں تک پہنچنے والے فیض کا وسیلہ ہیں،علامہ امین شہیدی

مزاحمت کاروں نے بیت لحم کے قصبے نعلین کے قریب قابض فوج پر 4 مولوٹوف کاک ٹیل اور رام اللہ کے قصبے نبی صالح کے قریب اسرائیلی قابض فورسز پر دھماکہ خیز مواد پھینکا اور آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور سلواد میں ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

القدس، رام اللہ، جنین، نابلس، سلفیت، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں 13 محاذ آرائی کے مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، اس دوران نوجوانوں نے اسرائیلی قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ اکتوبر میں مزاحمتی سرگرمیوں میں ایک قابل ذکر اور موثر اضافہ دیکھا گیا۔

8:16 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔