دنیا

اسرائیل کا شہر اللد زور دار دھماکے سے لرز اٹھا

شیعیت نیوز: اسرائیل کے شہر اللد میں خوفناک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع مقبوضہ شہر اللد میں زور دار دھماکہ ہوا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی "سما” نے عبوری صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں اللد شہر میں ایک دھماکہ ہوا۔

سما نے یہ بھی اطلاع دی کہ دھماکے، اس کی وجہ، ممکنہ ہلاکتوں کی تعداد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

عبرانی اور عربی خبر رساں ذرائع نے گزشتہ 12 نومبر کو اطلاع دی تھی کہ غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی بستیوں ’’کیسوفیم‘‘، ’’العین الثالثہ‘‘ اور ’’نیریم‘‘ میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کا بیٹا یائیر نیتن یاہو انتہا پسندی میں باپ سے بھی دو ہاتھ آگے نکلا

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مزاحمتی گروہوں نے غزہ پٹی سے ان بستیوں کی جانب راکٹ حملے کیے اور آئرن ڈوم سسٹم نے ایک راکٹ کو انٹرسپٹ کر لیا۔

اسی سلسلے میں صیہونی فوج نے گزشتہ ماہ 15 اگست کو اعلان کیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے چند دنوں میں صیہونی بستیوں پر 160 راکٹ اور میزائل داغے۔

دوسری جانب یہودی آباد کاروں کے ایک متشدد گروہ نے زیتون کے درختوں کو آگ لگائی، فلسطینیوں کے گھروں کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھے اور طولکرم کے مشرق میں واقع رامین گاؤں میں متعدد گاڑیوں کے ٹائروں کو نقصان پہنچایا ہے۔

گھروں کی دیواروں پر عبرانی زبان میں لکھے ہوئے نسل پرستانہ نعرے دیکھ کر مقامی بوشندوں میں تشویش کی لہر دوڑھ گئی۔

حملے کے دوران متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور زیتون کے متعدد درخت جل گئے۔

دریں اثناء مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے جنوب میں کھیل کے میدان الخضر یوسف پر اسرائیلی قابض فوج کے چھاپے کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button